عمران خان ڈکٹیٹر کے سہولت کار ، پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق نہیں،نثار کھوڑو

عمران خان ڈکٹیٹر کے سہولت کار ، پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق نہیں،نثار کھوڑو

کراچی (این این آئی)پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عمران خان ڈکٹیٹر کے سہولت کار رہے ہیں ۔انہیں پارٹی کا سربراہ ہونے کا حق؂ حاصل نہیں۔پی ٹی آئی والوں کی جانب سے اسمبلی کے احاطے میں چوڑیاں رکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔یہ چوڑیاں انہیں ریحام خان نے دی ہونگی۔ فاروق ستار سیف ہاؤس کے کہنے پر چلنے کا اب نقصان اٹھا رہے ہیں۔کوئی سیاسی جماعت سیف ہاؤس کی ہدایت پر چلے تو وہ سیاسی جماعت نہیں رہتی ۔سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل پریس کانفرنس میں ایم کیوایم پاکستان الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج نعیم راجپوت اور مقامی رہنما قمر راجپوت نے ایم کیوایم چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ نوازشریف جھوٹے اور بے ایمان ثابت ہوئے ہیں ۔وزیراعظم کے پاس ریڈ پاسپورٹ ہوتا ہے اور ریڈ پاسپورٹ رکھنے والے نوازشریف کو اقامہ لینے کی کیا ضرورت پڑی تھی۔ ن لیگ رہنماؤں کے میڈیا پر عدلیہ کے خلاف بیانات پر پابندی سے متعلق نثار کھوڑو نے کہ کہ اگر کوئی جان بوجھ کر عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرتا ہے تو عدالت نے ان کے بیانات پر پابندی لگائی ہے عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ ضرور کرسکتے ہیں تاہم بے جا تنقید کا کسی کو حق نہیں ہے رینجرز کی نفری سندھ حکومت نے وفاق سے مانگی تھی کراچی آپریشن کا کپتان سندھ کا وزیراعلی تھا

کھوڑو

مزید : علاقائی