چین نئی موسمی سٹیلائٹ جلد لانچ کرے گا

چین نئی موسمی سٹیلائٹ جلد لانچ کرے گا

بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)چین موسمی حالات کا جائزہ لینے کیلئے اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران ایک نئی سٹیلائٹ لانچ کریگا،جو موسم کی بہتر پیشنگوئی کرنے کی اہلیت رکھتی ہو گی،فینگ ین۔ٹو 09سٹیلائٹ فینگ ین۔ٹو سلسلے کی آخری سیٹلائٹ ہے،جو موسم،جہاز رانی اور آبی صورتحال کے بارے میں بہتر ڈیٹا اور پیشنگوئی کرنے کے قابل ہو گی جس سے چین اور خطے کے پڑوسی ممالک بھی فائدہ اٹھا سکیں گے یہ سٹیلائٹ جنوب مغربی چینی صوبے سچوان کے ژی چینگ لانچ سنٹر سے لانچ کی جائیگی،فینگ ین سٹیلائٹس خود کار سینسنگ موسمی سیٹلائٹس ہیں جو چین میں تیار کی گئی ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...