اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 23گرفتار

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، حماس رہنما سمیت 23گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الخلیل (اے این این )قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز وحشیانہ کریک ڈان میں 23 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار فلسطینیوں میں سابق اسیران اور اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما بھی شامل ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں البیرہ کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی میں حماس رہ نما جمال فرج الطویل کو حراست میں لے لیا۔غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران مجاھد حماد، حمزہ اعمر، احمد ابو کویم اور علا مرار کو حراست میں لے لیا۔ادھر الخلیل کے شمال میں واقع العروب پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان چار گھنٹے آنکھ مچولی جاری رہی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کے ساتھ زور دار آواز پیدا کرنے والے گولے داغے۔ دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر سنگ باری کی۔الخلیل میں اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران نہ صرف خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا بلکہ گھروں میں لوٹ مار کے دوران نقدی اور زیورات لوٹ لیے۔

مزید :

علاقائی -