یمنی فرسز سے جھڑپوں میں 22حوثی ہلاک، تین مقامات سے بھی پسپا

یمنی فرسز سے جھڑپوں میں 22حوثی ہلاک، تین مقامات سے بھی پسپا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی)یمن کی مغربی گورنری الجوف میں برط العنان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد مقامات باغیوں سے واپس لے لیے۔جبکہ جھڑپوں میں کم ازکم 22جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ادھریمن میں سرکاری فوج کے ہاتھوں گرفتارہونے والے ایک حوثی شدت پسند نے اپنی لیڈرشپ کے جعلی دعوؤں اور دروغ گوئی کا پول کھول دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کے میڈیا سینٹر کی طرف سے ایک فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں حوثی جنگجو کو اعترافات کرتے سنا جاسکتا ہے۔ اتوار کے روز جاری کی گئی فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ جنگجو کو وسطی یمن کے البیضاء شہر میں قانیہ کے محاذ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار جنگجو نے بتایا کہ حوثی قیادت لوگوں کو جنگ میں جھونکنے اور انہیں دھوکہ دینے کے لیے کذب بیانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔ادھر مغربی گورنری الجوف میں برط العنان ڈائریکٹوریٹ میں سرکاری فوج نے اہم پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد مقامات باغیوں سے واپس لے لیے۔الجوف میں آپریشن کے انجچار کرنل عبداللہ مطوان نے بتایاکہ یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے برط العنان ڈائریکٹوریٹ کے پہاڑی سلسلے اور وادی القعیف میں تبہ ثوابنہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برط العنان میں حوثی باغی تین اطراف سے گھیرے میں آگئے اورجھڑپوں میں کم ازکم 22جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -