وفاقی دارالحکومت جرائم ،منشیات ، جسم فروشی ، عیاشی کا گڑھ بن گیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی دارالحکومت جرائم ،منشیات ، جسم فروشی ، عیاشی کا گڑھ بن گیا ، اسلام آباد ...

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں بڑھتی لاقانونیت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو طلب کرلیا،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکوت میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت کا نوٹس لے لیا ہے۔ اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او کوہسار خالد اعوان کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے ک پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہے۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ پورا شہر جرائم، منشیات، جسم فروشی اور عیاشی کا گڑھ بن گیا ہے ، آئی جی اور ایس ایس پی بتائیں کہ قحبہ خانوں اور شراب فروشی کے اڈوں کے خلاف کیا کارروائی کی، عدالت نے آئی جی پولیس کو کل طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ

مزید : علاقائی