اساتذہ ، کسانوں سمیت مختلف طبقات کی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کی درخواست قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ

اساتذہ ، کسانوں سمیت مختلف طبقات کی اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی کی درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے اساتذہ، کسانوں اور مزدوروں کو اسمبلیوں میں متناسب نمائندگی دینے کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار ایڈووکیٹ رانا علم الدین غازی نے موقف اختیار کیا کہ اسمبلیوں میں مختلف طبقات کو نمائندگی نہیں دی گئی،مختلف طبقات اسمبلیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر احساس محرومی کا شکار ہیں،کسانوں مزدوروں اساتذہ، علماء کرام، مزدوروں سمیت دیگر طبقات کی اسمبلیوں میں نمائندگی یقینی بنانے کے لئے قانون سازی کی جاہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔

فیصلہ محفوظ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...