شہری کے گھر چھاپہ‘ آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں سے جواب طلب

شہری کے گھر چھاپہ‘ آئی جی پنجاب سمیت پولیس افسروں سے جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں شہری کے گھر پر پولیس کی غیر قانونی چھاپہ کے خلاف دائردرخواست پرآئی جی پولیس پنجاب، آر پی او پہاولپور اور ڈی پی او پہاولنگر سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیاہے۔درخواست گزار انور نے موقف اختیار کیا کہ سی آئی اے پہاولنگر نے قانونی جواز کیے بغیر چادر چادیواری کا تقدس پامال کیا۔گھر میں موجودخواتین کو مارا پیٹا اور ایک خاتون کا بازو توڑ ڈالا،قانونی چارہ جوئی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔سی آئی اے پولیس جاتے ہوئے گھر کا سامان بھی لے گئی ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر