جون سے قبل بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

جون سے قبل بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(نامہ نگار خصوصی)وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے جون سے قبل بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیاہے۔درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت ختم میں 44روز باقی ہیں،وفاقی اور پنجاب حکومت جلد بازی میں نیا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہیں ،دونوں حکومتیں جلد بازی میں بجٹ پاس کر کے الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتی ہیں،حکومتی مدت مکمل ہونے کی بنا پر آئین کے تحت موجودہ حکومتوں کو نیا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، حکومتی مدت مکمل ہونے کے بعد بجٹ کی منظوری کا حکومتی اقدام آئین کے آرٹیکل5کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی اور صوبائی حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔

بجٹ ؍چیلنج

مزید : صفحہ آخر