پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمتوں پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمتوں پر پابندی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(نامہ نگار خصوصی)پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔یہ آئینی پٹیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے دائرکی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا، ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے، عملے کی کمی کے باعث مختلف اداروں میں حکومتی اور سرکاری امور بروقت سرانجام نہیں دئیے جا رہے جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے،چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

مزید : صفحہ آخر