ہائیکورٹ میدان جنگ‘ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے ملزموں کی دھنائی کر دی

ہائیکورٹ میدان جنگ‘ضمانت خارج ہونے پر وکلاء نے ملزموں کی دھنائی کر دی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا،ضمانت خارج ہونے کے بعد وکلاء اور ملزمان آپس میں الجھ پڑے،وکلاء اور ملزمان گھونسوں ،مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال کرتے رہے جبکہ سائلین تماشا دیکھتے رہے۔جسٹس طارق عباسی نے محمد اکرم محمد اشرف وغیرہ کی درخواست پر سماعت کی،لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہوئی تو کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی ملزمان اور مخالف وکلاء آپس میں الجھ پڑے ،لڑائی میں وکلاء نے ملزمان کی خوب دھنائی کی،وکلاء اور ملزمان آزادانہ طور پر گھونسوں مکوں اور لاتوں کا استعمال کرتے رہے، جھگڑے سے عدالتی احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا بعض سائلین تماشا دیکھتے رہے جبکہ کئی سائلین خود کو بچاتے دکھائی دئیے،عدالتی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

میدان جنگ

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...