پنجاب کی 3صوبوں میں تقسیم سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

پنجاب کی 3صوبوں میں تقسیم سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کو 3صوبوں میں تقسیم کرنے کے لئے دائردرخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی، مقامی وکیل رانا علم الدین غازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کووسائل کی مساوی تقسیم اور سیاسی حقوق میسر نہیں،وسائل پر قابض طبقہ سیاسی مقاصد کے لئے پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہے جس کی وجہ سے نئے صوبے نہیں بنائے جا رہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب میں لاہور ہائیکورٹ کے علاقائی بنچز کی طرز پر 3نئے صوبے قائم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے استفسار کیا کہ آگاہ کیا جائے کہ کس قانون کے تحت عدالت نئے صوبے بنانے کا حکم دے سکتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر