آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

آصف علی زرداری سے عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور سابق صدر نے بلوچستان کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کچھ دنوں سے مسیحی برادری کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے بتایا کہ حکومت بلوچستان مسیحی برادری کے خلاف کارروائیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے اور اقلیتوں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔

آصف علی زرداری

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...