پیمرا کو جاری کردہ ہدایات آئین اور قانون کے مطابق نہیں ،عرفان قادر

پیمرا کو جاری کردہ ہدایات آئین اور قانون کے مطابق نہیں ،عرفان قادر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ پیمرا کو جاری کی گئی ہدایات آئین اور قانون کے مطابق نہیں ٗ میڈیا عدلیہ، قانون سازوں اور ایگزیکٹوز پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے ٗ اگر اس کو عدلیہ کی ہر بات ماننی پڑ جائے تو اس سے اس کی غیر جانبداری پر اثر پڑیگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دور ان سابق اٹارنی جنرل پاکستان عرفان قادر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کر نے پر پابندی عائد کر نے کے فیصلے پر کہاکہ پیمرا کو جو ہدایات جاری کی گئی ہیں وہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں ہیں کیونکہ پیمرا ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کا کام میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا عدلیہ، قانون سازوں اور ایگزیکٹوز پر نظر رکھنے والا ادارہ ہے اور اگر اس کو عدلیہ کی ہر بات ماننی پڑ جائے تو اس سے اس کی غیر جانب داری پر اثر پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ عدلیہ کے پاس توہین عدالت کے تحت کارروائی کرنے کا اختیار موجود ہے اور اس قسم کے معاملات کو اسے خود نمٹنا چاہئے۔
عرفان قادر

مزید :

صفحہ آخر -