نواز شریف ،مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے، فو اد چو دھری

نواز شریف ،مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے، فو اد چو دھری

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر ہائیکورٹ کا فیصلہ درست ہے ،پیمرا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے دباؤ میں آئے بغیر اپنا فیصلہ کرے ۔انہوں نے کہا کہ اپنے فیصلے کے ذریعے عدالت نے ریگولیٹر کو جھنجوڑا ہے، ملک میں اداروں کا کام نہ کرنا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے چلائی جانے والی عدلیہ مخالف مہم ہر لحاظ سے قابل گرفت ہے، پیمرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کے دبا میں آئے بغیر اپنا فیصلہ کرے، سیاستدانوں کو سمجھنا ہو گا کہ اداروں کیخلاف تضحیک آمیز مہم سے ریاست کمزور ہوتی ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...