پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات بھارت کی ترجیح ،سشماسوراج

پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ تعلقات بھارت کی ترجیح ،سشماسوراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ امن کا جواب امن سے ملے گا تو بات آگے بڑھے گی کیونکہ کشیدگی کے ماحول میں امن مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے ۔ پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان کے ساتھ پُرامن تعلقات کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر امن اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کشیدگی کو بات چیت کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے سشماسوراج نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب سرحدوں پر گولے گرتے ہوں تو میز پر نتیجہ خیز مذاکرات کی امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہو گا تاکہ امن مذاکرات کے لئے ماحول تیار کیا جا سکے ۔
سشماسوراج

مزید :

صفحہ آخر -