نواز شریف کی سیاست کو کوئی بیساکھی سہارا نہیں دے سکتی ، تحریک انصاف
لاہور( نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان ، ایم این اے شفقت محمود ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی، ولید اقبال، کرامت کھو کھر، ظہیر عباس کھر کھر او ر امین چوہدری نے پی پی 169 واپڈا ٹاؤن کے مرکزی انتخابی دفتر کے افتتا ح کے موقع پر کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ کمزور ترین حکومت اور ملک کو درپیش سیاسی بحران مسائل کی اہم وجہ ہو سکتی ہے ،تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو مضبوط بنانے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گی ، اقتدار میں آ کر تھانہ کلچر تبدیل کریں گے ، ن لیگ کی حکومت نے میٹرو ستر ارب میں بنائی ، چار ارب میں ایک شوکت خانم ہسپتال بن سکتا تھا ، شہباز شریف اورنج ٹرین بنا رہے ہیں مگر ٹرین کے نیچے لوگ گندہ پانی پی رہے ہیں، والدین کے پاس بچوں کی تعلیم کے لئے کتابیں نہیں ، اورنج ٹرین کی جگہ سکولوں ،ہسپتالوں کے مسائل اور صاف پانی کے مسائل کو حل کیا جا سکتا تھا ، تا حیات نا اہل نواز شریف کی سیاست کو اب کوئی بیساکھی سہارا نہیں دے سکتی ،پاکستان کا مستقبل عمران خان کی لیڈر شپ سے وابستہ ہے اور انشاء اللہ آنے والا ہر دن ملک گیر تبدیلی کی جانب پیش قدمی کرے گا ، انہوں نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کی سیاست اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھنے لگی ہے بڑے بھائی کیخلاف فیصلے پر پوری قوم خوشی سے سرشار ہے جبکہ چھوٹے کی باری بھی آنے والی ہے، پوری قوم نواز شریف کی نا اہلی پر خوش ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز ڈیال ، ، عون چوہدری،شبیر سیال، خالد گجر، جمشید اقبال چیمہ ، مسرت چیمہ ، ڈاکٹر شاہد صدیق ، فیصل حاکم بھٹی ، حافظ فرحت عباس، جہانگیر بارا ، ، شبیر سیال، منشاء سندھو ، آجاسم شریف ، شفیع جوئیہ ، میاں طارق ، عرفان احمد ، اشتیا ق ملک ، عاطف چوہدری ، ڈاکٹر جویریہ ، فاطمہ چدھڑ، صائمہ شوکت ، عائشہ نعیم، سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
تحریک انصاف