ڈیڈ لائن ختم ، فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کر دی

ڈیڈ لائن ختم ، فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کر دی

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈیڈ لائن ختم ، فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کردی، ہدایات پرعمل نہ کرنے پر 6 کولڈ سٹورز کو جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دی ہوئی ڈیڈ لائن ختم ہو گئی۔ فوڈاتھارٹی نے کولڈ سٹورز کی چیکنگ شروع کردی۔جن میں سے ہدایات پرعمل نہ کرنے پر 6 کولڈ سٹورز کو جرمانہ کر دیا گیا۔ کل 56 کولڈ سٹورز کی چیکنگ کی گئی جس میں سے 31کو بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیموں نے2شاپنگ مالز کے کولڈ سٹورز کو سیل کر دیا۔ اے ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ کولڈ سٹورز کا ماحول بدبودار،اور گندہ پانی جمع ہوا تھا۔ گلی سٹری سبزیاں اورپھل بھی پائے گئے۔ فوڈاتھارٹی نیسٹورز کوحالات درست کرنے کیلئے1ماہ کا وقت دیدیا۔

فوڈاتھارٹی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...