مقبوضہ کشمیر میں فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی،بھارتی آرمی چیف کا اعتراف

مقبوضہ کشمیر میں فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی،بھارتی آرمی چیف کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (این این آئی) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے آخرکار اعتراف کرلیاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتی، وادی کے حالات بہتر کرنے کا طریقہ صرف امن ہی ہے، مجاہدین بھی اپنا مقصد حاصل نہیں کر سکتے۔ وادی کے زیادہ تر لوگ امن چاہتے ہیں اور ان کا یقین ہے کہ وہ بھارتی ہیں، کشمیریات کا تصور واپس لانے کی ضرورت ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائٹ انفینٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کے انتہا پسند نوجوانوں کو جلد احساس ہو جائے گا کہ بندوق کسی مسئلے کا حل نہیں۔ یہ کہنا غلط ہے کہ وادی میں صورت حال قابو سے باہر ہو گئی ہے۔ ہمیں مل کر امن کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہو گا اور ہم اس میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
بھارتی آرمی چیف

مزید :

صفحہ آخر -