مودی کیخلاف مظاہرے میں شرکت کیلئے راجہ فاروق حیدر لندن پہنچ گئے

مودی کیخلاف مظاہرے میں شرکت کیلئے راجہ فاروق حیدر لندن پہنچ گئے

لندن( نمائندہ خصوصی)لندن میں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر اعظم کی برطاینہ آمد کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور قانون ساز اسمبلی کے رکن عبد الرشید ترابی لندن پہنچ گئے۔ راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا بھارت اپنے ملک میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی قوتوں کو توجہ دلوانے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں عبد الرشید ترابی کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک ایجنڈے پر قائم ہے جس میں کشمیریوں کو حق خودا رادیت اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں ملنا چاہیے بھارتی اپنی ہٹ دھرمی اور جنگی عزائم پر کار بند ہے اوروہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت اور نریندر مودی کے جو عزائم ہیں اس خطے کے حوالے سے اور جو قتل عام ہے اس سے باز آئے اور ہمیں اپنا حق دے کشمیریوں اور پاکستانیون کی بڑی تعداد 18 اپریل کو برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے بھارتی جارحیت اور کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے خلاف طاقت کا مظاہرہ کر کے انسانی حقوق اور عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مرکوز کرائے گی۔

فاروق حیدر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...