سوئی گیس کمپنیوں کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کا امکان، ملازمین کا احتجاج

سوئی گیس کمپنیوں کو چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کرنے کا امکان، ملازمین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)محکمہ سوئی گیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے ۔جس کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کو صوبوں کی سطح پر چھوٹے چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کیا جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔حکومت کے اس ممکنہ فیصلہ کو ملازمین نے مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے باقاعدہ پیپر ورک تیار کیا جارہا ہے جس کے بعد سوئی گیس کی دونوں کمپنیوں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کو چھوٹے چھوٹے یونٹوں میں تقسیم کیا جانے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں گیس کمپنیوں تک صوبوں کی رسائی بڑھ جائے گی تاہم محکمہ گیس کے ٹرانسمیشن شعبہ کی کمان وفاق کے پاس رہے گی۔حکومت کے اس ممکنہ فیصلہ کو ملازمین نے مسترد کردیا ہے اور ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان کیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کے ملازمین نے صوبہ بھر میں محکمہ گیس کے دفاتر میں مکمل طور پر ہڑتال کی لاہور میں گیس کمپنی ملازمین نے گیس کمپنی ہیڈ آفس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے ۔ اس موقع پر شہزاد اقبال رضا اور میاں فہیم ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو محکمہ گیس کے تمام دفاتر کی تالہ بندی کرکے احتجاجی تحریک کا دائرہ کاربڑھادیا جائے گا اور پارلیمنٹ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -