بیکن ہا وس سکول سسٹم میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب،طلبہ اوروالدین کی شرکت
لاہور(پ ر)بیکن ہاوس سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام کل 16اپریل 2018 جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے نہایت جوش و خروش سے شریک ہوئی۔ تلاوتِ قران پاک اور ترجمہ کے بعد قومی ترانے سے تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بیکن ہاوس ناصر قصوری نے امتحانات میں طلبا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ او لیول اور اے لیول میں گریڈ لیے گئے۔ اس سال مجموعی طور پر او لیول، اے لیول ، آئی بی اور میٹرک کے 752طلباو طالبات نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ سالوں میں روپے کے گراں قدر وظائف حاصل کئے گئے طالبعلموں نے اپنی شاندار روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر 1 اور قومی سطح پر 2 اور ناردرن ریجن میں 16 امتیازی پوزیشن حاصل کیں۔ قصوری نے ان تمام کامیابیوں کے لیے طلبا اور والدین کو مبار باد پیش کی ان کا میابی کا سہرا والدین اور اساتذہ کے سر باندھا اور مزید کہا کہ طلبا یونہی محنت اور تندہی سے کام کرتے رہے تو اپنا اور اپنے ملک کا و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔آخر میں چیف ایگزیکٹیو ڈائرکٹر بیکن ہاوس نے مہمانانِ گرامی عظمی یوسف کنٹری ڈائرکٹر کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن ،جیمز ،ہیمپسن ڈپٹی ڈائرکٹر بریٹش کونسل پاکستان ، عبدالرحمن حبیب زئی افغانستان ایمبیسی افغان کلچرل اٹیچ ،حسن خٹک ڈائرکٹر ایگزامینیشن بریٹش کونسل پاکستان، ایچ ای جونونوشیر علی ایمبیسیڈر آف تاجکستان ،رمضان اچکزئی فارمر سیکرٹری آئی بی سی سی،امتیاز رضوی ڈائرکٹر ایگزم اپریشن بریٹش کونسل پاکستان، عرفان منگی ڈی جی نیب ،سمن امتیاز ہیڈ آف سٹڈی یو۔کے بریٹش کونسل سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
تقریب