وزارت مذہبی امور کا بقیہ 10فیصد حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کرانے کا فیصلہ

وزارت مذہبی امور کا بقیہ 10فیصد حج کوٹہ کی قرعہ اندازی کرانے کا فیصلہ

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے بلا آخرسپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ کر لیا نظر ثانی اپیل پر جانے کی بجائے قرعہ اندازی کرانے کا فیصلہ،سپریم کورٹ نے سرکاری سکیم60فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40فیصد رکھنے کا حکم دے رکھا ہے ،وزارت مذہبی امور 50فیصد کوٹہ کی قرعہ اندازی28فروری کو کر چکی ہے 10فیصد کی قرعہ اندازی کے لیے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا تھا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل کرنے کام ارادہ رکھتی تھی نئے ٹورز آپریٹرز کی رٹ سپریم کورٹ سے خارج ہونے اور چیف جسٹس کے سخت ریمارکس کے بعد وزارت نے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں آج وزیر اعظم کی طرف سے سمری کی واپسی کے ساتھ ہی 80سال سے اوپر والوں اور3سال سے درخواستیں دینے والوں سمیت بقیہ کوٹہ کی قرعہ اندازی متوقع ہے۔

قرعہ اندازی

مزید : صفحہ آخر