وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ کر سکی

وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ کر سکی

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم کا مستقبل شدید خطرے میں ،وزارت مذہبی امور پرائیویٹ حج سکیم کا فیصلہ نہ کر سکی ،28اپریل تک RSMکی جاری کردہ فہرستوں پر اعتراض داخل ہو گااس کے بعد 15دن وزارت ان اعتراضات پر فیصلہ دے گی،15مئی کو کوٹہ کی الاٹمنٹ ہو گی،16مئی کو یکم رمضان ہے پرائیویٹ سکیم کی بکنگ کب ہو گی کب تیاریوں کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے کب حاجیوں کی تربیت کے پروگرام ہوں گے،پرائیویٹ سکیم کا سارا نظام خطرے سے دو چار کر دیا گیا ہے یہی حالات رہے تو پاکستان کی تاریخ کا بد ترین حج سکینڈل سامنے آئے گا کیونکہ پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر مکہ،مدینہ میں ہوٹلز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مکتب میں بڑی رقوم ادا کر چکے ہیں ،پرائیویٹ سکیم میں جانے والی بڑی تعداد زبردستی بکنگ کروا چکی ہے ان حالات میں وزارت مذہبی امور کی عدم دلچسپی نئے خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

پرائیویٹ حج سکیم

مزید : صفحہ آخر