سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے،پرویز ملک

سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے،پرویز ملک

لندن( ابتسام عزیز) وفاقی وزیر کامر س اینڈ ٹیکسٹائل پرویز ملک نے لندن ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے اانہو ں کہا کہ اس سال2.2 بلین ڈالر کی ایکسپورٹ ہوئی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دولت مشترکہ کانفرنس کے ممالک کے ساتھ اقتصادی پالیسیوں پر تبادلہ خیال ہوگا ۔اپنی گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی کا بحران عارضی ہے جس کی بنیادی وجہ مشینری میں خرابی تھی جو جلد دور ہو جائے گی نیلم جہلم پروجیکٹ کی بجلی بھی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گئی ہے ہم اور بھی کوشش کر کے گھروں اور کمرشل جگہوں پر بھی بجلی بہتر کرنے کی کوشش کریں ۔ جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کی تفتیش ہو گی ہماری حکومت اس میں کوئی چیز آر نہیں آنے دے گی اور گنہگار کو پوری سزا ملے گی انہوں نے مزید کہا کہ دولت مشترکہ کانفرس میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور امن و امان کی صورتحال پر غور کے لئے ہم منصب اور سربراہان میں ملاقاتوں کا سلسلہ یو کے میں چار روز تک جاری رہے گا۔

پرویز ملک

مزید : صفحہ آخر