ڈپٹی کمشنر کا تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار، درخواست مسترد
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔اور تحریک انصاف کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک ایک تفریحی مقام بنایا گیا ہے اگر جلسے کی اجازت دی گئی تو پی ٹی آئی کے کارکنان پارک کو کھنڈرات میں بدل دیں گے لہذا پی ٹی آئی ناصر باغ میں جلسہ کر لے تو انھیں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔