ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس ممانے ٹارگٹ کلنگ و دیگر جرائم کا اعتراف کرلیا

ایم کیو ایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس ممانے ٹارگٹ کلنگ و دیگر جرائم کا اعتراف ...

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک)جرائم کے سنگین مقدمات میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مماکو 14 روزہ جوڈ یشل ر یمانڈ پر جل بھیج د یا گیا ۔ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر اْس نے ٹارگٹ کلنگ اور چائنا کٹنگ سمیت مختلف جرائم کا ارتکاب کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو اپنے بیان میں رئیس مما نے کہا کہ ’میں اعتراف کرتا ہوں، کہ مجھے اپنی جماعت کے اہم رہنماؤں کی پشت پناہی حاصل تھی اور اْن کے حکم پر میں نے نہ صرف مخالف سیاسی جماعتوں کے کئی کارکنوں کو قتل کیا بلکہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا‘۔

رئیس مما

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...