جوڈیشل کمیشن کی جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش
اسلام آباد(آئی این پی) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کرتے ہو ئے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی گئی جبکہ جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔
جوڈیشل کمیشن