کراچی میں پانی کہاں گیا ؟ واٹر کمیشن کے سربراہ برہم ، ایم ڈی واٹر بورڈ کی سرزنش

کراچی میں پانی کہاں گیا ؟ واٹر کمیشن کے سربراہ برہم ، ایم ڈی واٹر بورڈ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹر کمیشن کے سربراہ نے شہر میں پانی کے بحران پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ کی سرزنش کی۔سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں پانی کے بحران پر واٹر کمیشن نے سماعت کی جس دوران کمیشن کیسربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے واٹر بورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں کیا ہورہا ہے کراچی میں؟کہاں گیاپانی؟ بلائیں ایم ڈی واٹر بورڈ کوکہاں ہیں وہ ؟ اگر ایم ڈی واٹربورڈ مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں؟واٹر کمیشن نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد شیخ کو فوری طلب کیا جس پر وہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔کمیشن نے ایم ڈی سے مکالمہ کیا کہ آپ اخبار پڑھتے ہیں؟آپ کوگالیاں پڑرہی ہیں،آپ جانتے ہیں؟ ہائیڈرینٹ کے پڑوس میں بھی پانی نہیں مل رہا، لوگ فجرکے وقت سے لائن لگالیتے ہیں مگر پانی نہیں مل رہا۔کمیشن کے سوال پر ایم ڈی نے کہا کہ شکر ادا کریں جنہیں پانی مل رہا ہے، اس پر کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں لوگوں کو پانی دینا آپ کی ذمہ داری ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا کہ اب فون اور ایس ایم ایس سروس سیبھی ٹینکر بھجوادیتے ہیں۔
پانی بحران

مزید :

صفحہ آخر -