پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم

پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم

اسلام آباد(آن لائن) پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی ہے۔ جہانگیر ترین اپنے وکیل سید محمد علی بخاری کے ساتھ انسداد دہشتگردی کی عدالت اسلام آباد کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش ہوئے ۔ موکل کے وکیل نے دلائل دیئے اور عدالت سے درخواست کی کہ ان کے موکل کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے ۔ اس موقع پر پراسیکیوشن نے بھی دلائل دیئے ۔

مزید : صفحہ آخر