پی ٹی آئی کا احتجاج، وزیراعلی کیلئے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں

پی ٹی آئی کا احتجاج، وزیراعلی کیلئے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) پاکستا ن تحریک انصاف کے ارکان نے لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پراحتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی اور صوبائی وزرا کے لئے سیڑھیوں پر چوڑیاں رکھ دیں۔خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ ،حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں ۔آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان اور ڈاکٹر سیما ضیا نے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پانے پر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا اور سیڑھیوں پر وزیراعلی سندھ، صوبائی وزرا اور حکومتی ارکان کے لئے چوڑیاں رکھ دی۔اس موقع پر خرم شیر زمان نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کا مقدمہ نہ لڑنے پر وزیراعلی سندھ یہ چوڑیاں پہن لیں سندھ حکومت نے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے اور نہ ہی وفاقی حکومت کے خلاف کوئی ٹھوس احتجاج کیا۔ خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی سزا صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں آٹھ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی شمارندگی اجیرن کردی ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں ہے۔
چوڑیاں

مزید :

صفحہ آخر -