سوئی ناردرن کاکمرشل صارفین کوایل این جی پر شفٹ کرنے کا سلسلہ شروع

سوئی ناردرن کاکمرشل صارفین کوایل این جی پر شفٹ کرنے کا سلسلہ شروع

لاہور(خبر نگار) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمرشل صارفین کوایل این جی پر شفٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے منظور شدہ لوڈ سے اضافی گیس استعمال کرنے والے صارفین کو ایل این جی پر شفت کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس میں کمرشل صارفین سے ایل این جی کی قیمتوں کے مطابق گیس کے بل وصول کئے جارہے ہیں اور اس میں پہلے مرحلہ میں لاہور ریجن کے کمرشل صارفین کو ایل این جی پر شفٹ کرنیکا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس میں گیس کمپنی نے ایل این جی کی قیمتوں کے مطابق صارفین کو گیس کے بل بھیجوانے شروع کر دیئے ہیں اور اس میں صارفین کو اضافی لوڈ کے چارجز گیس کے بلوں میں ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

سوئی گیس

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...