قائد اعظم ؒ کے والدپونجا جناح کایوم وفات آج منایا جائے گا

قائد اعظم ؒ کے والدپونجا جناح کایوم وفات آج منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


احمدیار(این این آئی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے والد پونجا جناح کا 116واں یوم وفات آج ( 17 اپریل کو) منایا جائے گا ۔پونجاجناح 1850میں پیدا ہوئے ان کے والد پونجا میگھ جی نے1864 میں اپنے آبائی گاؤں بڑی پانیلی کی سکونت ترک کرکے کراچی میں اقامت اختیار کی اور یہاں کاروبار سے منسلک ہوگئے جناح پونجا نے بھی بڑے ہوکر اس کاروبار میں اپنے والد کا ہاتھ بٹانے لگے ان کی شادی شیریں بی بی عرف میٹھی بائی سے ہوئی جس کے بطن سے قائد اعظم محمدعلی جناح ؒ اور ان کے دیگر 7بھائی بہن پیدا ہوئے، محمدعلی جناح ان کے سب سے بڑے بیٹے تھے جبکہ ان کے دیگر بچوں میں رحمت بی ،بندہ علی ،مریم بی ،احمدعلی ،شیریں بی ،فاطمہ بی اور بچوبھائی کے نام شامل تھے ان میں سے بندہ علی اور بچوبھائی کا انتقال کمسنی میں ہوگیا تھا جناب پونجا جناح کا انتقال17 اپریل1902 کو ہواتھا۔
قائد اعظم ؒ کے والد

مزید :

صفحہ آخر -