وفاقی وزیر توانائی کا لوشیڈنگ ختم نہ ہونیکا اعتراف ، لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی بند ہو گی

وفاقی وزیر توانائی کا لوشیڈنگ ختم نہ ہونیکا اعتراف ، لائن لاسز والے علاقوں ...

ملتان ‘ ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی ‘ سٹی رپورٹر ) وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ختم ہونیکا اعتراف کرلیا لائن لاسز کے نام پر بجلی کی بندش جاری رکھنے کا اعلان کردیا حلقہ این اے 173میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سردار اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری /زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کریں گے ۔بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی اولین ترجیح بل اداکرنے والے صارفین ہیں اور انہیں ہم زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کررہے ہیں ۔ ملک بھر میں صفر سے 10لائن لاسز والے 5297فیڈرز کے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز کی بنیاد پر ہی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے ڈیرہ غازی خان سرکل کے افسران کواحکامات دئیے ہیں کہ کنڈیاں ڈال کراورڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں اور ان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ہم کسی بجلی چورکی سفارش نہیں کریں گے ۔ وفاقی وزیر برائے توانائی نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190سے خود یا لغاری گروپ میں سے امیدوار کھڑاکرنیکا اعلان کیا اور اس موقع پر کہا کہ عوام کی حمایت اورترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر الیکشن میں ووٹ مانگیں گے ۔ عوام کی سہولت کے لئے مظفرگڑھ سے ڈیرہ غاز ی خان تک تقریباََ3ارب روپے کی لاگت سے ڈبل روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ 18کلومیٹرملانہ روڈ 35کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہوگیاہے ۔ آئندہ موقع ملاتو عوام کی اس سے زیادہ خدمت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں بڑے عوامی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ڈیرہ غازی خان کے دیہاتوں کو لاہور کے دیہاتوں کے برابر کردیااور وسائل کا رُخ جنوبی پنجاب کی طرف موڑ دیا ۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی ، سٹی رپورٹر کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری /زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بلاتعطل بجلی فراہم نہیں کریں گے ۔بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی اولین ترجیح بل اداکرنے والے صارفین ہیں اور انہیں ہم زیادہ سے زیادہ بجلی فراہم کررہے ہیں ۔ ملک بھر میں صفر سے 10لائن لاسز والے 5297فیڈرز کے صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لائن لاسز کی بنیاد پر ہی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر نے ڈیرہ غازی خان سرکل کے افسران کواحکامات دئیے ہیں کہ کنڈیاں ڈال کراورڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرنے والے صارفین کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں وہ حلقہ این اے 173میں مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔وفاقی وزیر نے آئندہ انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190سے خود یا لغاری گروپ میں سے امیدوار کھڑاکرنیکا اعلان کیا اور اس موقع پر کہا کہ عوام کی حمایت اورترقیاتی منصوبوں کو سامنے رکھ کر الیکشن میں ووٹ مانگیں گے ۔ عوام کی سہولت کے لئے مظفرگڑھ سے ڈیرہ غاز ی خان تک تقریباََ3ارب روپے کی لاگت سے ڈبل روڈ تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے سیاحتی مقام فورٹ منرو اپ گریڈکیاجارہاہے۔ کھوسہ برادران نے پولیس گردی اور پٹواریوں کی سیاست کی ، عوام ووٹ کو عزت دو اور ووٹ کے ذریعے عزت بناؤ والی پالیسی اپنائیں ۔ کھوسہ برادران نے لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست چمکائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے دیہاتوں میں نئی سڑکیں، ہسپتال، ریسکیو1122کے بعد بجلی اور گیس کی سہولت بھی میسر آگئی ہیکھوسہ گروپ کے رہنما غلام مصطفی ہوت ، ارکان بلال احمد ہیر اورڈاکٹر محمد اقبال کھوجہ نے اپنی برادریوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ قبل ازیں وفاقی وزیر پاورڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے این اے 173کے مختلف علاقوں میں وفات پانے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے لئے اُن کے گھر گئے انہوں نے اسحاق خان حسامہ کے بھائی ، پیر فتح محمد شاہ اور مختیار شاہ کی والدہ ، محمد حسین کونسلرکی عزیزہ اور رانا محمد حیات چنڑ کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔

اویس لغاری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...