حج2018‘ سرکاری کوٹہ 60فیصد کرنیکا عدالتی حکم ‘ وزارت مذہبی امور کا اپیل کی بجائے قرعہ اندازی کا فیصلہ

حج2018‘ سرکاری کوٹہ 60فیصد کرنیکا عدالتی حکم ‘ وزارت مذہبی امور کا اپیل کی ...

ملتان (سٹی رپورٹر)حج 2018 کیلئے سرکاری سکیم کا کوٹہ 60 فیصد کرنے کے عدالتی فیصلے پر وزارت مذہبی امور نے نظرثانی اپیل(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

دائر کرنے کے بجائے باقی کوٹے کی قرعہ اندازی کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ دوسری قرعہ اندازی میں ساڑھے چار ہزار خوش نصیبوں کا چناوکیا جائے گا۔ حج پالیسی کے مطابق 80 سال سے زائد عمر اور تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والوں کی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی منظور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 5200 کے قریب درخواستیں 80 سال سے زائد عمر رکھنے والوں کی ہیں اور ہر درخواست گزار کے ساتھ اسکا فیملی ممبر بطور اٹنڈنٹ بھیجا جائیگا۔ اسی طرح تین سال سے مسلسل ناکام رہنے والے درخواست گزاروں کی تعداد 12 ہزار 623 ہے جن میں سے دس ہزار کا چناؤ کیا جائے گا اور باقی بچ جانے والے 4500 حاجیوں کے کوٹہ میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے مجموعی طورپر ایک لاکھ 80ہزار خوش نصیب فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حج سکیم

مزید : ملتان صفحہ آخر