ہیڈ راجکاں خریداری مرکز پر پہلے ہی روز فائلین جمع کرانے پر 2گروپوں میں تصادم ‘ ہاتھا پائی ‘ گھونسے چل گئے

ہیڈ راجکاں خریداری مرکز پر پہلے ہی روز فائلین جمع کرانے پر 2گروپوں میں تصادم ...

ہیڈراجکاں (نامہ نگار) ہیڈراجکا ں غلہ گودام پر پہلے روز ہی فائلیں جمع کروانے پر دو گروپوں میں تصادم، اے سی یزمان اور مقامی پولیس (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

موقع پر پہنچ گئی، حالات بدستور کشیدہ، تفصیل کے مطابق غلہ گودام ہیڈراجکاں پر پہلے دن ہی فائلیں جمع کروانے پر دو گروپوں میں شدید ہنگامہ آرائی اور جھگڑا شروع ہوگیا، ن لیگ کے یوسی چیرمین اور ق لیگ کے مقامی رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی اور گھونسوں کا کھلے عام استعمال ہوا، مقامی پولیس کی زیادہ تر نفری وزیراعلی پنجاب کی بہاولپور آمد کی وجہ سے بہاولپور میں موجود تھی، اے سی یزمان محمد اشرف اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے ،اور دونوں گروپوں کی فائلیں لینے کے بعد انہیں سنٹر سے نکال دیا، مگر اس کے باوجود تاحال حالا ت کشیدہ ہیں۔

تصادم

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...