بار دانہ کی فراہمی ‘ مال اہلکاروں پٹواریوں کی موجیں ‘ من پسند افراد نواز جانے لگے

بار دانہ کی فراہمی ‘ مال اہلکاروں پٹواریوں کی موجیں ‘ من پسند افراد نواز ...

کبیروالا+بٹہ کوٹ(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) باردانہ کی فراہمی میں محکمہ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مالاہلکاروں،پٹواریوں کی موجیں،مستحق کاشتکاروں کی بجائے ’’من پسند‘‘افراد نوازے جانے لگے، بیو پاریوں، آڑھتیوں کی موجیں ، نذرا نے نہ ملنے پرسینکڑوں کاشتکارو ں کے نام لسٹوں سے غائب کر دئیے، کسان دوست تنظیموں کی جانب سے کاشتکاروں میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے انتظا میہ سے ٹھوس حکمت عملی مرتب کر نے کا مطالبہ،حکو مت پنجاب کی جانب سے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لئے گزشتہ روز گندم خریداری کے مراکزپرکسانوں کی لسٹیں آویزاں کر دیں گئیں جو کہ مقامی حلقہ پٹواریوں اور تحصیلی آفیسران مال کے ذمہ داران نے بنائی تھیں ان لسٹوں میں حقیقی کاشتکا ر وں کی بجائے من پسند اراد اور آڑھتیوں کے نام درج پائے گئے جب کہ مستحق اور حقیقی کسان ان سنٹروں کے باہر کھڑے احتجاج کرتے ’’بے بسی‘‘ ک تصویر بنے د کھائی دیئے جاتے رہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر