محکمہ خوراک ملتان کی جانب سے گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹی روسٹر جاری

محکمہ خوراک ملتان کی جانب سے گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹی روسٹر جاری

ملتان( سپیشل رپورٹر ) محکمہ خوراک کی جانب سے گندم خریداری مراکز پر عملے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کی تعیناتی کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملتان کی جانب سے جاری کردہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ملتان کے گندم خریداری مرکز پی ۔آر ۔ٹو پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر سید ندیم عباس اور فوڈ گرین انسپکٹر چوہدری مزمل کو تعینات کیا گیاہے اسی طر ح گندم خریداری مرکز سٹیل سائیلوز پرفود گرین انسپکٹر چوہدری محمد اعظم اور محمد ایوب کو تعینات کیا گیا ہے گندم خریداری مرکز بند بوسن پر فوڈ گرین انسپکٹر محبوب احمد اور فوڈ گرین سپر وائزر محمد کاشف کو تعینات کیا گیا ہے بدھلہ سنت میں فوڈ گرین انسپکٹر چوہدری محمد اعظم اور لیڈی فوڈ گرین سپروائزر سمیرا غفار ،گندم خریداری مرکز مخدوم رشید میں فوڈ گرین انسپکٹر رانا محمد سجاد نون اور عبدالغفار کو تعینات کیا گیا ہے ،خریداری مرکز لاڑ میں فوڈ گرین انسپکٹرمیاں نذر حسین اور فود گرین سپر وائزرہاشم خان ،بستی ملوک میں فوڈ گرین انسپکٹر غلام عباس اور محمد عمران ،گندم خریداری مرکز شجاعباد میں فوڈ گرین انسپکٹر محمد ساجد اورسلیم اختر،دائرہ پور میں فوڈ گرین انسپکٹرسید شاہد رضااور راؤ ارشد علی ،خریداری مرکز گردیز پور میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد ہاشم ،کوٹلی نجابت میں فود گرین انسپکٹر اویس اسلم اور سجاد حسین ،لطف پور میں فوڈ گرین انسپکٹر سید شاہد رضا اورجام محمد قیصر ،گندم خریداری مرکز جلالپور ۔ون میں فوڈ گرین انسپکٹر علی حسن گردیزی اور جام الطاف ،جلالپور ۔ٹو میں علی حسن گردیزی اور شہزاد قیصر ،خریداری مرکز غازی پور میں اے ایف سی محمد آصف خان اورشہزاد ظہیر خان بہادر پور میں اے ایف سی مختیا راحمد اور فاروق امیر جبکہ گندم خریداری مرکز جگو والا میں چوہدری محمد دین اور سید نیاز علی شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ۔مذکورہ خریداری عملہ نے مذکورہ مراکز پر چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔

ڈیوٹی روسٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...