سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگانے والے اقتدار کے خواہشمند وسیب کے غدار ہیں ‘ جمشید دستی

سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگانے والے اقتدار کے خواہشمند وسیب کے غدار ہیں ‘ جمشید ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) عوامی راج پارٹی کوٹ ادو کا ایک ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چور لٹیرے سرائیکی صوبہ کا نعرہ لگا کر عوام کو بیوقوف اور خود اقتدار میں آنے کیلئے الیکشن جیتنا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

چاہتے ہیں،یہ لوگ تخت لاہور کے غلام اور وسیب کے غدار ہیں۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے نا اہل قرار دینا حق و انصاف کی فتح ہے میاں برادران سے عوام ایک ایک چیز کا حساب لے گی۔ نواز‘ زرداری ٹولے نے ملک کو بے دردی سے لوٹا اور اب پاکستان تحریک انصاف میں بھی سارا کرپٹ مافیا اکٹھا ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کارکن بھی پریشان ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ ہنجرا کھر ‘ گرمانی وڈیروں سیاستدانوں نے علاقہ اور عوام کی ترقی و سہولت کیلئے کچھ نہ کیا، انہوں نے قبضہ گروپوں کی سرپرستی کی،من پسند پٹواری اور پولیس افسر تعینات کروا کر مخالفین کو جھوٹے اور انتقامی مقدمات میں پھنسایا، ہنجرا خاندان 31سالوں سے اقتدار میں رہے لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو تخت لاہور کے وفادار ہیں، یہی حال کھر خاندان کا ہے،مصطفی کو صرف الیکشن لڑنا آتا ہے باقی وقت مزے میں گنواتا ہے ،،انہوں نے کہا کہ ہم حقیقی اور اصل عوام کے نمائندے ہیں جو ریڑھی بان ‘ جوتے والوں ‘ غریب مزدوروں کے ساتھ اپنا وقت اور زندگی گزار رہے ہیں، عوام کی طاقت سے وقت کے فرعونوں کو ٹکر دیں گے انہوں نے کہا کہ کو ٹ ادو کی عوام کو ان ظالم وڈیرے سیاستدانوں کے چنگل سے چھڑانے کیلئے آرہا ہوں،آپ ہمارا ساتھ دیں، این اے 181 سے میں قومی اسمبلی اور پی پی 272سے چوہدری عارف ندیم غریب عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے، وسیب کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے پارٹی کو ملتان میں عوامی راج پارٹی کا جلسہ ہو رہا ہے جس کے لئے بھرپور رابطہ مہم چلائی جائے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب کے ایک الگ صوبہ کا نعرہ ہم نے لگایا تھا اور آج تک اس پر عملی جد و جہد کر رہے ہیں، ورکرز کنونشن سے ضلعی صدر میاں عامر سلطان گورایا ‘ سابق ناظم شفیق احمد خان ‘ْ ظفر اقبال گورمانی ‘ قاری عبد الطیف ‘ رفیق خان اور چوہدری اقبال ودیگر نے بھی خطاب کیا

مزید : ملتان صفحہ آخر