جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ والے عوام کو گمراہ کرینگے ‘ محمود الحسن چیمہ

جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ والے عوام کو گمراہ کرینگے ‘ محمود الحسن چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (بیورونیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن پنجاب اسمبلی محمود الحسن چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑے گی تمام اداروں کو مل کر ملک و تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا ایک مخصوص منصوبہ بندی کے تحت سیاستدانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے جو جمہوریت کیلئے خطر ناک(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
ہے۔ گذشتہ روز اپنی رہا ئش گاہ پر پی پی 263کے یوسی چیئر مینز و عمائدین کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مجرمانہ غفلت کرتے ہوئے ملک کو دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں دھکیل دیا تھا محمدنواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک سے نہ صرف لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی ختم کی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کے ریکارڈ قائم کئے اسی کارکردگی کی بنیاد پر عوام آئندہ بھی مسلم لیگ ن کو ہی منتخب کرینگے۔ مسلم لیگ ن نے جنوبی پنجاب کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے دیئے لیکن ابن الوقت لوگ انتخابات دیکھ کر جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگا کر یہاں کی بھولی بھالی عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد‘ چیئر مین میونسپل کمیٹی ترنڈہ سوائے خاں سردار فیصل خان عباسی‘ یوسی چیئر مینز غلام رسول ببر‘ میاں انیس اقبال‘ ملک شبیر احمد‘ رانا عبدالخالق‘ رانا جاوید خاں‘ چوہدری محمداشرف‘ راشد خان ککے زئی ‘ محسن جمیل مڑل و دیگر بھی موجود تھے۔
محمود الحسن چیمہ