عدلیہ پر دباؤ کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا ‘ اعجاز الحق

عدلیہ پر دباؤ کا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہوگا ‘ اعجاز الحق

ڈاہرانوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ضیاء ) کے سربراہ رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے جسٹس اعجاز الالحسن کے گھر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کرکے واقعی سزا دے انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالنے اور خوف زدہ کرنے کا کوئی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

حربہ کامیاب نہیں ہو گا،انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو خوف زدہ کر کے عدل و انصاف سے نہیں روکا جا سکتا۔عدلیہ کو تحفظ دینا حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،پوری قوم عدلیہ کے ساتھ ہے ۔دریں اثناء پیر فضیل شاہ موہڑہ شریف کی مسلم لیگ(ضیاء) کے سر براہ سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق سے ملاقات ہوئی ،اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔اس وقت قوم کو باہمی اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے

اعجاز الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...