بہاولپور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ کارکن دست بہ گریباں

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن بدنظمی کا شکار ‘ کارکن دست بہ گریباں

بہاولپور(بیورورپورٹ)بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن میں کارکنوں کی آپس میں ہاتھا پائی اور مارکٹائی ، خوب ایک دوسرے کی درگت بنائی وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن نے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

بیچ بچاؤ کرایا ، تفصیل کے مطابق بہاولپور میں گزشتہ روز ہونے والے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوینشن میں وزیر اعلی پنجاب کی آمد موسم کی خرابی کے باعث معطل ہوگئی تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنوینشن میں نہ پہنچنے پر کارکنوں سے معزرت چاہتا ہوں آئندہ آنے والے دنوں میں جلد بہاولپور آنے کی تاریخ طے کریں گے۔ خطاب کے آخر میں انہوں نے کاکارکنوں اور لیگی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی سٹیج تک پہنچنے کی جستجو نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی اور کارکن آپس میں خوب گتھم گتھا بھی ہوئے جسے بلیغ الرحمن نے بیچ بچاؤ کرایا۔ وزیر اعلی کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں سیکیورٹی کے بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے اور ایک ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے ڈیوتی سرانجام دی جبکہ سخت گرمی میں الصبح سے ڈیوٹی دینے پر یاسر رزاق نامی ایک ٹریفک سارجنٹ بے ہوش بھی ہوگیا جسے فوری طور پر بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ورکرز کنوینشن میں بہاولپور ، رحیم یار خان ، احمد پور شرقیہ اور دیگر شہروں سے بھی راہنماؤں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب کی آمد پر عوام کی بھی سنی گئی وزیر اعلی پنجاب کے پروٹوکول روٹ سڑک جو گزشتہ طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی گزشتہ روز ایمر جنسی بنیادوں پر محکمہ ہائی وے کی جانب سے پیچ لگا کر بنایا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...