2018کی پہلی سہ ماہی ‘ نیسلے پاکستان کو 32.9ملین کی آمدنی حاصل

2018کی پہلی سہ ماہی ‘ نیسلے پاکستان کو 32.9ملین کی آمدنی حاصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر ) نیسلے پاکستان نے مارچ 2018 ء میں ختم ہونے والی سال کی پہلی سہ ماہی میں سیلز کی آمدنی 32.9 بلین روپے حاصل کی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت اسی مدت میں ہوئی آمدنی کے مقابلے میں 8.0 فیصد زائد ہے۔مذکورہ ترقی ساری مصنوعات کے پورٹ فولیو کی تعداد میں تقسیم کی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
توسیع اور برانڈز پر مسلسل سرمایہ کاری سمیت مؤثر جدت طرازی اور بحالی کے ذریعے حاصل کی گئی۔ان نتائج کا اعلان نیسلے پاکستان کے مورخہ 16 اپریل 2018 ء کو منعقدہ بورڈ آف ڈائرکٹرز کے اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔ مذکورہ مدت میں خالص منافع میں کمی 17.3 فیصد آئی جو 3.4 بلین روپے رہا، اس کی وجہ زیادہ لاگتوں کے اخراجات اور روپے کی قدر میں کمی کا دباؤ ہے۔ملک میں مسلسل میکرو اکنامک چیلنجز ، کرنسی کے خطرے اور لاگت کے دباؤ کے باوجود کمپنی مثبت ترقی اور پرافٹ ڈیولپمنٹ کے بارے میں پُر اُمیّد ہے۔