بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے علمبردار وں کی خاموشی افسوسناک ہے ‘ عبدالرحمن جامی

بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے علمبردار وں کی خاموشی افسوسناک ہے ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا(نا مہ نگار)بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، معصوم آ صفہ کا بیہمانہ قتل بھارتی فوج کے مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہے بھارتی مظالم پر انسانی حقوق کے علمبرداروں کی خا موشی افسوسناک ہے،بھارتی حکو مت کی کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
بد لنے کی کو ششیں اقوام متحد کی منظور شدہ قرادادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ، اقوام عالم کو بھارتی بر بر یت کے خلاف آواز بلند کر نا ہو گی، اسلام دشمن قوتیں دینی مدارس کے خلاف نئی سازشوں میں مصروف ہیں، مدارس نے ہمیشہ ملکی تحفظ و دفاع کے نمایاں کردار ادا کیا ، قائد جمیعت مو لانا سمیع الحق کی قیادت میں کشمیریوں کے حقوق کی آواز دنیا بھر میں بلند کرتے رہیں گے ،آنے والے انتخابا ت میں بھر پور حصہ لیا جا ئیگا،ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن ، صوبا ئی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا حکیم عبدالرحمن جا می نے گزشتہ روز جم صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔
مظالم