جنوبی پنجاب صوبہ کا نعرہ الیکشن جیتنے کا سیاسی ڈھونگ ، بہاولپور صوبہ بحالی کی مہم چالئیں گے : افتخار چوہدری
کبیروالا ‘ بارہ میل ‘خان پور ‘ چنی گوٹھ ( نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ‘ تحصیل رپورٹر ) عوام آئندہ الیکشن میں ہوش کے ناخن لیں ،سبز باغ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )
دکھانے والے سیاستدانوں کو ووٹ نہ دیں ، پنجاب میں ترقی کے حکومتی دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،جنوبی پنجاب کو ’’صوبہ ‘‘ بنانے کا نعرہ آئندہ الیکشن جیتنے کا سیاسی ڈھونگ ہے ،ریاست بہاول پور کی صورت میں جنوبی پنجاب کو نیاصوبہ بنانے کا تمام سسٹم موجود ہے ،عدلیہ بحالی تحریک کے نتیجے میں عوام،وکلاء اور میڈیا نے ایک بھرپور جدوجہد کرکے پاکستان میں ہر قسم کے مارشل لاء لگنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے،الیکشن بروقت ہوں گے ،آئینی طور پر کسی قسم کی تاخیرنہیں ہوسکتی،ان خیالات کا اظہار پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے مرکزی سیکرٹری جنرل بدراسلام وڑائچ،صوبائی صدر خیبر پختونخواہ حاجی لعل خان کے ہمراہ صباء کاٹن 6کسی ملتان روڈ کبیروالامیں معروف صنعتکارچوہدری امتیاز احمدکی جانب سے دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش پر ہونے والے فائرنگ کے واقعہ کے حوالے جے آئی ٹی بن چکی ہے ،جس کی رپورٹ سے واضح ہوجائے گا،اس کے پیچھے کون کارفرما ہے ، عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب سمیت دیگر علاقوں کے دورہ جات کے دوران پتہ چلا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سنگین صورت حال کا سامنا ہے ،مجھے حکومتی دعوؤں کے مطابق کہیں پر بھی ترقی نظر نہیں آئی ، کہتے ہیں کہ ہم نے روڈ ز بنادئیے ہیں ،ہسپتال بنادئیے ہیں،ایسے ہسپتال بنانے کا کیا فائدہ ،جس میں حکمران خود علاج کروانا پسند نہ کریں ،تو اُن سرکاری ہسپتالوں میں عوام کیوں اپنا علاج کروائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو پاکستان کے باہر بھیجوانے کا ذمہ دار میاں نواز شریف ہیں عدلیہ اپنے آئینی اختیارات کے تحت ’’از خود نوٹس ‘‘ لیکر عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ،جس کا بنیادی مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی ۔اس موقع پر پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی پنجاب کے نائب صدر ملک صالح محمد،ضلعی صدر پشاور،صوبائی صدر لیبر ونگ خیبر پختون خواہ زاہد حسین خلیل،ظاہر شاہ مہمند،ہمایوں خان،ڈاکٹر الطاف حسین ،چوہدری طارق بشیر،ملک حق نواز پنیاں ،رانا محمد رفیق ،رانا حامد حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثنا افتخار محمد چوہدری نے ظاہرپیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام عوام غربت،مہنگائی،بیروزگاری سے مررہی ہے جبکہ حکمرانوں کے کتوں اور بلوں کے علاج امریکہ سے ہوتے ہیں ملک کے لیے کرپشن بہت بڑی بیماری ہے اس کا خاتمہ ضروری ہے چیف جسٹس ثاقب نثار کے تمام اقدامات ملک اور عام عوام کے لیے بہتر ہیں اور آئندہ الیکشن میں ن لیگ،پی پی پی کی طرح پی ٹی آئی بھی عوام کی نظروں میں دھول جھوکنا چاہتی ہے یہ تمام سیاسی جماعتیں عوام کی خیرخواہ نہیں ہیں سرائیکی خطے کا بیڑہ غرق وسیب کے منتخب ارکان اسمبلی نے کیا ہے خسروبختیار پانچ سال حکومت کی چھتری میں بیٹھ کر مزدور کسانوں کا خون چوستا رہا ہے اور اب الیکشن ہارنے کے خوف سے جنوبی پنجاب صوبے کا ناکام نعرہ مارا ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان عوامی راج پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سرداردلشادخان رند کو اپنی پارٹی پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تو سرداردلشادخان رند نے دعوت قبول کرتے ہوئے اس شرط پر پی جے ڈی پی میں شمولیت اختیار کی کہ افتخار محمد چوہدری این اے177 سے خود الیکشن لڑیں تو اسی طرح افتخارمحمد چوہدری نے سرداردلشادخان رند کی شرط مان کر این اے 177 سے ایم این اے کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر زمان خان رند،اکبر خان رند،سلمان خان رند،کونسلر ایم سی ظاہرپیر بشیرنواب خان رند،سردارحاجی حسین بخش رند،جام اخترگھلیجہ،شوکت علی رند،اشرف علی رند،ڈاکٹر خورشیداحمد،مستری ایازاحمد،خیضررند،حافظ طالب حسین،چوہدری صابر،قاری سمیع اللہ اور کریم بخش گوپانگ سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ہال میں پاکستان زندہ باد،تیرا یار میرا یار افتخار افتخار،تیری جند میری جند دلشادرند دلشادرند کے نعرے گونجتے رہے۔ پریس کلب چنی گوٹھ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی بہاولپور صوبہ کی فی الفور بحالی چاہتی ہے اور ہم بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لیئے مہم چلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل سب سے بڑا مسئلہ پینے کے پانی کا ہے اور دوسرا بڑا مسئلہ صحت کا ہے ان کا حل ہماری پارتی کی تر جیحات میں شامل ہے ۔ افتخار محمد چو ہدری نے کہا کہ ہم تمام حلقوں میں اپنے امیدوار نامزد کریں گے اور اس شخص کو ٹکٹ دیں گے جو غریبوں کی مدد کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپر یم کورٹ میاں ثاقب نثار جو از خود نو ٹس لیتے ہیں وہ آئین کے مطا بق ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتا یا کہ عام انتخابات وقت پر نہ کراوانے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں انہوں نے کہا کہ جہا نگیر تر ین اور نواز شر یف کے خلاف فیصلہ آئین کے مطا بق ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شام پر حملہ کی شدید مزمت کر تا ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں سا بق چیف جسٹس نے بتا یا کہ ہماری پارٹی کی سب سے بڑی ترجیح آئین کے نیچے لو گوں کو اپنے بنیادی حقوق دلا نا ہے ۔