جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر حملہ قابل مذمت ‘ ملزم پکڑے نہ جانے پر حکمران مستعفی ہوں ‘ جہانزیب کھچی
میلسی(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کی سنٹرل کمیٹی کے رکن اور ایم پی اے محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
کے جج جسٹس اعجازالا حسن کے گھر پر حملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے حملے کو دو روز گزرجانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہ کرنا حکومت کا بد نیتی پر مبنی اقدام ہے مسلم لیگی وزراء اور سابق وزیر اعظم کی جانب سے میڈیا پر دن رات عدلیہ کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ اور دھمکی آمیز زبان کے بعد مذکورہ حملے نے قوم کے سامنے کئی سوال پیدا کر دیئے ہیں اگر حکومت کے ہاتھ صاف ہیں تو فوری طور پر جسٹس اعجازالالحسن کے گھر پر حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ حکومت مستعفی ہو جائے ۔