اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواست وصولی رات گئے جاری ‘ تاریخ میں توسیع نہ ہوئی

اساتذہ تبادلوں کیلئے درخواست وصولی رات گئے جاری ‘ تاریخ میں توسیع نہ ہوئی

ملتان(جنرل رپورٹر) سکولز میں اساتذہ کے تبادلوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کی گزشتہ روز آخری تاریخ تھی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

سینکڑوں اساتذہ رات گئے تک اپنی فائلیں جمع کراتے رہے حکام کا امکان تھا کہ اس مدت میں اضافہ کردیا جائے گا مگر ایسا نہ ہوا جس کی وجہ سے ایجوکیشن آفس رات گئے تک کھلے رہے اور انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے این او سی جاری کئے جاتے رہے ، اساتذہ کا کہنا ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کیلئے 15دن کی مدت کم تھی امیدوار دو اضلاع میں شٹل کاک بن جاتا ہے اس لئے اس میں مزید 15 دن کا اضافہ کیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر