سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

ملتان(جنرل رپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موسم گرما کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔لڑکیوں کے سکول 7 بج کر 30 منٹ لگیں گے اور چھٹی سوا 1 بجے ہوگی۔لڑکوں(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کے سکول 7 بج کر45 منٹ پر لگیں گے اورانہیں چھٹی ڈیڑھ بجے ہوگی۔جمعہ کے ر وز لڑکیوں کو ساڑھے11 اور لڑکوں کو پونے 12 بجے چھٹی ہوگی۔ ڈبل شفٹ سکولوں میں پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے شروع ہو گی اور چھٹی 12 بجے ہوگی۔دوسری شفٹ 12 بج کر 30 منٹ پر لگے گی اور چھٹی 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

موسم گرما

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...