بجلی چوری کیس ‘ ایم این اے عامر ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ریکارڈ پیش نہ ہوسکا ‘ سماعت28اپریل تک ملتوی

بجلی چوری کیس ‘ ایم این اے عامر ڈوگر کی عبوری ضمانت میں ریکارڈ پیش نہ ہوسکا ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بجلی چوری کیس میں ممبرقومی اسمبلی ملک عامرڈوگرکی عبوری ضمانت میں ریکارڈ پیش(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

نہیں ہونے پرسماعت 28 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں دائر درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ مظفرآبادمیں 8 اپریل کوایس ڈی اوواپڈامحمدعمران نے مقدمہ درج کرایاکہ ملک عامرڈوگرکی انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویڑن میں واقع رہائش گاہ کامیٹر24 جنوری کوٹیم کے ہمراہ چیک کیاتوجو 3 ائیرکنڈیشنر چلنے کے باوجود کم ریڈنگ دے رہاتھااورڈیڈسٹاپ کیاہواتھادرخواست گذارکے مطابق مقدمہ کے اندراج میں کئی ماہ کی تاخیرہے اورسیاسی بنیادوں پرمقدمہ درج کیا گیا ہے اس لیے ضمانت منظورکرنے کاحکم دیاجائے۔

عامر ڈوگر

مزید : ملتان صفحہ آخر