پروفیسر احمد اعجاز مسعود کووائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

پروفیسر احمد اعجاز مسعود کووائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج ...

ملتان(نمائندہ پاکستان) سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نجم شاہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

نے پروفیسر احمد اعجاز مسعود کو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا۔اس سے قبل پروفیسر احمد اعجاز مسعود بطور پرو وائس چانسلر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے ریگولر وائس چانسلر کے انٹرویوز جاری ہیں، امیدواروں میں پروفیسر احمد اعجاز مسعود بھی شامل ہیں۔لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے نشترمیڈیکل یونیورسٹی کی انتظامی میٹنگ میں پروفیسر سلمان وارث نے وائس چانسلر سے متعلق سوال پوچھے وزیر صحت اور سیکرٹری ہیلتھ نے بتایا یونیورسٹی آئین کے مطابق پرو وائس چانسلر کے پاس ہی وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں اصافی چارج ہوتا ہے ۔

اضافی چارج

مزید : ملتان صفحہ آخر