جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ سکیورٹی اداروں کی غفلت ہے ‘ میاں مقصود

جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ سکیورٹی اداروں کی غفلت ہے ‘ میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدراورامیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
ہوئے کہاہے کہ چند گھنٹوں میں فائرنگ کے دوواقعات کاہوناسیکیورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت ہے۔پہلے واقعہ کے بعد حکومت،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں نے نوٹس کیوں نہ لیا؟۔فائرنگ کے واقعات میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتار کیاجائے اور پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے مجرمانہ غفلت کاارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت ایکشن لیاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ججزکودھمکانے کی کوششیں تشویش ناک ہیں۔حکومت اگر سپریم کورٹ کے معزز ججوں کوتحفظ فراہم نہیں کرسکتی تو22کروڑ عوام کوکیاخاک تحفظ فراہم کرے گی؟۔ ملک میں لاقانونیت کی انتہاہوچکی ہے۔آئین وقانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرواکر ملزمان کو قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران خودتو سینکڑوں سیکیورٹی گاڑیوں کے حصار میں گھومتے ہیں اور عوام کواللہ کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزاور پنجاب میں حکومت ہے۔جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ حکمران جماعت کی نااہلی اور ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔
متحدہ مجلس عمل